پنجاب میں سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر، وزیراعلیٰ پرویز الٰہی

 


وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں سود کے نظام کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، نجی سطح پر سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر کر دی گئی ہے۔

 4 دسمبر بروز اتوار المدارس العربیہ کے صدر کی قیادت میں علماء کے ایک وفد نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلام کے بنیادی اصولوں کی ترویج اور شرعی قوانین کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اجلاس میں علمائے کرام نے دین کی خدمت کے لیے کیے گئے اقدامات پر پرویز الٰہی کو خراج تحسین پیش کیا۔

 مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ آپ دین کی خدمت کر رہے ہیں، علمائے کرام آپ کے لیے دعاگو ہیں، دین کی خدمت کی برکت سے آپ کی حکومت چلے گی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

اشتہارات

اشتہارات