بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ فرد جرم کے لیے عدالت میں پیش ہوئے تو انہیں پولیس نے ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس سے حراست میں لے لیا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے معاملات چھپانے کے لیے اداکارہ کو پیسے دینے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر آج باضابطہ فرد جرم عائد کی جائے گی، ان پر ادائیگیاں چھپانے سمیت کئی سنگین الزامات ہیں۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مین ہٹن کی عدالت میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا جواب دیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت میں پیشی کے بعد حامیوں سے کہا کہ فرد جرم توہین ہے، میں نہیں سوچا تھا کہ امریکا میں ایسا کبھی ہوگا۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر الزامات صرف الیکشن روکنے کے لیے لگائے گئے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت میں پیشی کے بعد حامیوں سے کہا کہ انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کیس کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ مجھ پر الزامات صرف الیکشن روکنے کے لیے لگائے گئے۔
سابق صدر نے کہا کہ جعلی کیس آئندہ 2024 کے انتخابات میں مداخلت کے لیے بنایا گیا اور اسے فوری طور پر ختم ہونا چاہیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے پراسیکیوٹر ایلون بریگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف جرائم کے الزامات سیاسی ہیں اور بغیر ثبوت کے۔
ایک تبصرہ شائع کریں