منڈی بہاءالدین 15 سالہ لڑکے کو خانہ بدوش نے اغواء کر کے فروخت کر دیا

منڈی بہاءالدین میں 15 سالہ لڑکے کو اغواء کرنے والے گینگ کا انکشاف، پولیس 4 روز گزرنے کے باوجود نامعلوم پٹھان گینگ کے ہاتھوں فروخت ہونے والے لڑکے کو بازیاب نہیں کرواسکی، ورثا کا مونگ اڈے پر ٹریفک بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ،






 

منڈی بہاءالدین کے علاقہ منظور آباد کے قریب خانہ بدوش قبیلہ کے ایک گینگ نے 15 سالہ لڑکے ناسب علی کو نواحی گاوں مونگ کے مقام سے مبینہ طور پر اغواء کر لیا ورثا نے لڑکے کے گھر نہ پہنچنے پر تلاش شروع کر دی اور چند خانہ بدوشوں کے افراد کو پکڑ کر ان سے پوچھ گچھ کی تو انکشاف ہوا کہ اس گروپ نے لڑکے کو بوری میں بند کر کے بچے خریدنے والے نامعلوم پٹھان گینگ کے ہاتھوں فروخت کر دیا یے جس پر پکڑے گئے افراد کو تھانہ صدر پوليس کے حوالے کر دیا گیا لیکن 4 دن گزرنے کے باوجود پولیس لڑکے کو بازیاب نہیں کروا سکی، مغوی لڑکے کے ورثا نے پولیس کی غفلت اور لاپرواہی کے خلاف مونگ اڈہ پر سڑک بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا، انکا کہنا تھا کہ پولیس جان بوجھ کر مغوی کی برآمدگی نہیں کر رہی ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

اشتہارات

اشتہارات