منڈی بہاءالدین ملکوال نہر میں ٹک ٹاکر نوجوان ڈوب گیا لاش ورثا کے حوالے

 منڈی بہاءالدین ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، نواحی گاوں پھپھرہ کے قریب 32 سالہ نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق، ریسکیو 1122 نے نعش برآمد کر لی






منڈی بہاءالدین کی تحصیل ملکوال میں نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے نہر میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا، نواحی گاوں پھپھرہ کے قریب 32 سالہ سلمان نامی نوجوان نہر میں چھلانگ لگا کر ٹک ٹاک ویڈیو بنوا رہا تھا کہ نہر کے اندر پتھر سے سر ٹکرانے کے باعث گہری چوٹ کے باعث توازن قائم نہ رکھ سکا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے کے بعد ڈوبنے والے نوجوان کی نعش برآمد کر لی اور ورثاء کے حوالے کر دی ہے،

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

اشتہارات

اشتہارات