میانوالی کے نواحی گاؤں میں پولیس نے 7 مردہ افراد کو قبر سے نکالنے کی تحقیقات شروع کر دی ملزم گرفتار

 میانوالی کے نواحی گاؤں سے مردہ نکالنے کا معاملہ پولیس نے 7 مردہ افراد کو قبر سے نکالنے کی تحقیقات شروع کر دی ملزم گرفتار 







میانوالی کے نواحی علاقہ ہرن ولی کے قبرستان سے سات مردے نکالنے والے شخص کو پولیس نے قبر سے مرسہ نکالنے کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا بتایا گیا ہے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جاوید نامی شخص کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کر دیا ہے اس شخص کی جانب سے قبروں سے مردے نکالنے کا مقصد کیا تھا پولیس اس سنگین معاملے پر تفتیش کر رہی  ہے ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس کو مقامی لوگوں کی جانب سے اطلاع دی تھی کہ مذکورہ شخص رات کی تاریکی میں یہ کام کر رہا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ پس پردہ حقائق جاننے کیلئے ملزم  سے تفتیش جاری ہے 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

اشتہارات

اشتہارات