منچن آباد میں فلپائن کی لڑکی اینالین مڈل پاس نوجوان کی محبت میں پاکستان پہنچ گئی
منچن آباد کے محنت کش نوجوان محبت میں گرفتار نوازش علی کی محبت میں گرفتار فلپائنی لڑکی منچن آباد پہنچ گئی، فلپائن کی دوشیزہ اینا لین کی سوشل میڈیا پر پاکستانی نوجوان جو کہ منچن آباد کے رہائشی ہے سے ہوگئی، نوازش علی عرف احمد رضا میکلوڈ گنج کا رھائشی یہ نوجوان صرف مڈل پاس ھے، اور گوگل ٹرانسلیشن کی مدد سے یہ دونوں ایک دوسرے کی باتوں کو سمجھتے اور دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی فلپائن کی رہائشی لڑکی اینالین بالآخر پاکستان پہنچ گئی اور جب وہ اپنے محبوب کے گاوں پہنچی تو محلے والے بھی حیران رہ گئے، فلپائنی دوشیزہ نے عیسائیت چھوڑ کر حلقہ بگوش اسلام قبول کر لیا اور اس طرح اینالین کا اسلامی نام آئینہ فاطمہ رکھ دیا گیا اسکا نکاح میکلو ڈگنج میں ہوا جہاں نکاح کے بعد یہ جوڑا عدالت میں نکاح رجسٹرڈ کروانے پہنچ گیا آئینہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ مجھے اسلام اور پاکستان کا شہر لاھور بہت اچھا لگا فلپائنی لڑکی نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے
ایک تبصرہ شائع کریں