دیپال پور کے نواحی علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں غنڈا راج با اثر وڈیروں کی بگڑی ہوئی اولاد نے دو نواجونوں کو بھرے بازار سے اغواء کر لیا کھیتوں میں لے جا کر نیم برہنہ تشدد
دیپال پور کے نواحی علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں غنڈا راج برقرا معمولی تلخ کلامی کا بدلہ لینے کے لئے با اثر وڈیروں کے بگڑے رئیس زادوں نے دو نوجوانوں علی رضا اور واجد کو حجرہ شاہ مقیم کے مصروف ترین علاقہ فوارہ چوک سے اغواء کیا اور موضع شمس کے لے گئے جہاں ڈیرہ پر ناصرف بدترین تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ دو نواجوں کو نیم برہنہ کرکے کان پکڑواتے ہوئے ویڈیو بھی بناتے رہے تشدد کرتے ہوئے ٹک ٹاک بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی متاثرہ نوجوان واجد علی نے ملزمان اویس علی، زوالفقار، شہزاد، ندیم اور فیاض وغیرہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مقامی تھانہ میں جمع کرادی ہے تاہم مقدمہ درج نہیں ہو سکا اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او اوکاڑہ حسن اقبال سے فوری نوٹس لینے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے
ایک تبصرہ شائع کریں