علی پور میں پی ٹی آئی کی ریلی پر مبینہ فائرنگ

 علی پور میں پی ٹی آئی کی ریلی پر مبینہ فائرنگ، واقعہ ن لیگی رہنما کے ڈیرے پر لوٹے پھینکے گئے 






علی پور میں پی ٹی آئی کی ریلی پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے، چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے جلسہ میں خیر پور سادات سے آنے والی ریلی میں مبینہ فائرنگ ہوئی ہے فائرنگ سے پی ٹی آئی کے دو کارکن زخمی ہوئے ہیں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ن لیگ کے امیدوار سبطین بخاری کے ڈیرے پر لوٹے پھینکنے پر بد مزگی پیدا ہوئی ن لیگ مقامی قیادت کا یہ بتانا ہے، تاہم پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور فائرنگ کے ذمہ دار افراد کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے، جبکہ تحریک انصاف کے مقامی رہنما کا کہنا ہے کہ انکے کارکنوں کو پکڑنے کیلئے پولیس کارروائی کر رہی ہے 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

اشتہارات

اشتہارات