سرگودھا دریائے جہلم میں بھیرہ کے مقام پر 2 بہنیں اور کزن ڈوب کر جاں بحق
سرگودھا کی تحصیل بھیرہ میں دریائے جہلم میں ڈوبنے والی بہن کو بچاتے ہوئے بہن بھائیوں سمیت 5 افراد ڈوب گئے جن میں سے 2 کو زندہ بچا لیا گیا 2 بہنیں اور کزن جاں بحق ہو گئے۔
دریائے جہلم بھیرہ میں تین بچے دریا میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے، دریائے جہلم میں پائوں پھسلنے والی بہن کو بچاتے ہوئے بہن بھائیوں سمیت 5 افراد ڈوب گئے جن میں سے 2 کو زندہ بچا لیا گیا 2 بہنیں اور ایک کزن جاں بحق ہو گئے بہنوں کی لاشیں ریسکیو 1122 والوں نے دریا سے نکال لیں تیسرے کی تلاش جاری ہے، محلہ دالگراں کے ڈرائیور محمد عقیل کے اہل خانہ اپنے بچوں ماہ نور یسرا ابراہیم اور عون محمد کے ہمراہ دریائے جہلم کی سیر کو گئے جہاں 19 سالہ ماہ نور کھیلتے کھیلتے اچانک گہرے پانی میں چلی گئی جس کو بچانے کے لیے اس کا بھائی ابراہیم بہن یسرا اور کزن عون محمد اور علی رضا آگے بڑھے تو پانی نے انہیں بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے کے تمام پانی میں ڈوب گئے اطلاع ملنے پر لوگ اور ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں ریسکیو 1122 نے 14سالہ ابراہیم اور علی رضا کو زندہ بچا لیا 15 سالہ نور اور 13 سالہ یسرا کی لاشیں دریا سے نکال لی گئیں ہیں اور 17 سالہ عون محمد کی تلاش جاری ہے ، عون محمد نے اب میٹرک کا امتحان دیا تھا
ایک تبصرہ شائع کریں